صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عاشق حسین قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

 
0
8223

اسلام آباد نومبر 01 (ٹی این ایس): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عاشق حسین قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے مرحوم کے غمزدہ خاندان اور احباب سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ میری عاشق حسین قریشی سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب پی ٹی آئی کا قیام عمل میں لایا جارہا تھا۔ وہ ایک انتہائی نرم مزاج اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔