سی ڈی اے نے پاکستان ایڈمسنٹریٹو سروس کی آفیسر نشاء اشتیاق کو ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات تعینات کر دیا

 
0
272

اسلام آباد نومبر 01 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نے پاکستان ایڈمسنٹریٹو سروس کی آفیسر نشاء اشتیاق کو ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات تعینات کر دیا ہے۔ نشاء اشتیاق اس سے پہلے سی ڈی اے میں بطور ڈائریکٹر لاء اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہی تھیں۔
حالیہ تبادلوں میں بھی سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ لینڈ و بحالیات ڈائریکٹوریٹ میں بھی بہترین آفیسر تعینات کئے جائیں تاکہ جہاں سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنایا جا سکے وہاں ڈائریکٹوریٹ میں شفافیت اور نگرانی کے موئثر نظام میں بھی بہتری لائی جا سکے۔