حب جولائی20 (ٹی این ایس ): جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی نائب امیر ممبر قومی اسمبلی مولانا قمر الدین نے کہا کہ جہاں شکست ہوتی ہے وہاں دھاندلی کے ھیلے بہانے بنائے جاتے ہیں جہاں بھی اتحاد مناسب ہوتا ہے وہاں پر اتحاد ہونا چاہیے بلوچستان میں پہلے سے امن کی صورتحال بہتر ہے خاص کر خضدار میں بدامنی تھی مگر اب حالات کنٹرول میں ہیں امن وامان کیلئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انتخابی نتائج کے بعد دھاندلی کا وایلہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے این اے 260ضمنی الیکشن میں جیت جمعیت علمائے اسلام کا مقدر بن چکی تھی اور الحمد اللہ بھاری اکثیریت سے کامیابی ملنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ بلوچستان سیاسی لحاظ سے جمعیت علمائے اسلام کا گھر ہے میں میر عثمان بادینی کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں جمعیت کے کارکن اور بلوچستان کے عوام کا جمعیت سے رشتہ الگ کرنے کیلئے جمعیت کی قیادت پر حملے بھی کیئے گئے مگر این اے 260کی الیکشن میں کامیابی نے یہ ثابت کردیا کہ جمعیت سے عوام کے مضبوظ رشتے کو توڑا نہیں جاسکتا گوادر میں پانی کا مسئلہ ہے اسکو کو حل کرنے والے ہی حل کرینگے گوادر کی مقامی آبادی کو انکا آئینی حق ملنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے بعد جمعرات کو مدرسہ جامعہ مدنیہ اوتھل آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ این اے 260میں جمعیت علمائے اسلام کی کامیابی صوبے کے عوام کی کامیابی ہے شکست کھانے کے بعد دھاندلی کا وایلہ کرنے کا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے جہاں بھی شکست ہوتی ہے تو وہاں پر دھاندلی کا ہی بہانہ بنایا جاتا ہے الحمد اللہ جمعیت علمائے اسلام اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہوئی ہے مرکزی سطح پر انتخابی مہم میں اتحاد کی کوشش ہونی چاہیے جہاں پر مناسب ہوتا ہے وہ اتحاد بھی ضروری ہے انتخابی نتائج آنے کے بعد اس پر باور نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ پہلے کی نسبت صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے پہلے خاص کر خضدار اور دیگر علاقوں میں بدامنی کی ایک نئی لہر دوڑ گئی تھی مگر اب اللہ پاک کے کرم ونوازی سے قابو میں پایا جارہا ہے اور مکمل امن کو بحال رکھنے کیلئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
انہوں نے کہا کہ گوادر میں پانی کا مسئلہ حقیقت میں ہے مگر اسکو حل کرنے والے ہی حل کرینگے ہماری جماعت کا موقف ہے کہ مقامیوں کو ترجیح دی جائے انکو اپنا آئینی حق ملنا چاہیے ہیں بعدازاں جے یو آئی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ایم این اے خضدار مولانا قمرالدین نے دفتر جمعیت وایارو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت بلاتفریق عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اسی خدمت کے بنیاد پر ہی آئندہ الیکشن میں جے یو آئی کامیاب ہوکر مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائیگی انہوں نے عوام کے مسائل بھی سنیں اور انہوں نے کہا کہ اگر اسکیمیں ملیں تو وایارو کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے یہاں کے منتخب نمائند ے عوام کی خدمت کریں یا جمعیت کو خدمت کا موقع دیں ا س موقع پر جے یو آئی کے مرکزی جنرل کونسل کے ممبر حافظ عبدالغفور قلندرانی ،حافظ محمود الحسن ،حافظ عتیق اللہ ،جے یو آئی اوتھل کے امیر مولانا مفتی محمد سعید ،حافظ حسین احمد مدنی ،امام بخش شاہوک ،مولوی عبدالرزاق گنگو ،مولوی مہراللہ شاہوک ،مولوی اللہ بخش صابرہ ،مولوی محمد علی انگاریہ ،مولوی صالح محمد گنگو ،حبیب اللہ صابرہ سابقہ یوسی ناظم ،وڈیرہ عبدالستار صابرہ ،حبیب اللہ لنگاہ ،چاچا ستار صابرہ ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔