پولیس نے دوسری بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا

 
0
431

راولپنڈی نومبر 03 (ٹی این ایس): ملزم اپنی پہلی بیوی سے مل کر دوسری بیوی کا مکان حاصل کرنا چاہتا تھا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں شاہین ناز نامی عورت نے اپنے خاوند اشتیاق کے انتقال کے بعد عتیق قریشی سے دوسری شادی کی جس کی پہلی بیوی نجمہ بی بی تھی،شاہین ناز کے بقول اس کا ملکیتی مکان عتیق قریشی اور اس کی بیوی نجمہ بی بی چھیننا چاہتے تھے جس پر ملزم عتیق نے اپنی بیوی کے ہمراہ مبینہ طور پر شاہین ناز پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ زخمی ہو گئی جسے ہسپتال داخل کروا دیا گیاہے۔

تھانہ ریس کورس کے ایس ایچ او سردار پرویز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عتیق قریشی کو گرفتار کر لیا،سی پی او فیصل رانا نے تیزاب گردی کے واقعہ کے ملزم کی فوری گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کے بعد پولیس بروقت کارروائی نہ کرے تو معاشرے میں بدامنی پھیلنے کا اندیشہ ہوتا ہے سی پی او نے کہا کہ زخمی عورت کے میڈکولیگل کو سامنے رکھتے ہوئے حقائق کی روشنی میں مقدمہ کی تفتیش کی جائے،انہوں نے کہا کہ پولیس تیزاب گردی کے واقعات کے پیش بندی اقدامات اٹھائے،