رانا ثناء اللہ کا ضمانت پر رہائی کیلئے ایک بار پھر انسداد منشیات کی عدالت سے رجوع

 
0
225

لاہور نومبر 06 (ٹی این ایس): منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن )کے رہنما و سابق صوبائی وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے ضمانت پر رہائی کیلئے ایک بار پھر انسداد منشیات لاہور کی عدالت سے رجوع کرلیا۔ رانا ثناء اللہ نے ضمانت کی درخواست دائرکرتے ہوئے فاضل عدالت سے درخواست کی ہے کہ عدالت سیف سٹی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ریکارڈ کا جائزہ لے اور منشیات سمگلنگ کے مقدمہ میں ضمانت پر ان کی رہائی کا حکم دے۔ واضح رہے کہ انسداد منشیات کی عدالت نے دیگرنکات کی بنیاد پر پہلی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، رانا ثناء اللہ نے ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکرکے واپس لے لی تھی۔