پی آئی اے نے صارفین کی سہولت کیلئے فلائٹ بکنگ ایپلیکیشن متعارف کرا دی

 
0
352

اسلام آباد نومبر 06 (ٹی این ایس): پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی ای) نے صارفین کی سہولت کیلئے فلائٹ بٴْکنگ ایپلیکیشن متعارف کرا دی۔ پی آئی اے حکام کے مطابق پی آئی اے موبائل ایپ ترکی کی آئی ٹی کمپنی ’’ہٹ اٹ‘‘ کے تعاون سے بنائی ہے، ایپ صارفین کو فلائٹ بٴْکنگ کے علاوہ فلائٹ کے اسٹیٹس، فلائٹ کے اوقات کار اور بٴْکنگ کے حوالے سے دیگر معلومات بھی فراہم کرے گی۔
اس اسمارٹ فون ایپ کا سائز 26 ایم بی ہے جسے اینڈرائڈ 4.1 اور اس سے زائد کے صارفین اپنے فون میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک کا کہنا ہے کہ ہٹ اٹ نے کمپنی کو آمدنی پیدا کرنے میں مدد کی ہے، ہم ترکی کی آئی ٹی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کو ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر ترکش کمپنی کے سی ای او نور گوکمین کا کہنا تھا کہ دونوں کمپنیوں کے مابین شراکت داری بہت آگے تک جائے گی اور یہ دونوں کمپنیوں میں خوشحالی لائے گی۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی ایپ صارفین کیلئے گوگل پلے اسٹور پر میسر ہے، ایپ سے فی الحال اینڈرائڈ صارفین ہی استفادہ کر سکتے ہیں کیونکہ یہ ابھی ایپل اسٹور پر دستیاب نہیں ہے۔