نو عمر طالبہ کے ساتھ زیادتی اور بلیک میل کرنے والا ملزم 32 گھنٹوں میں گرفتار

 
0
310

مانسہرہ نومبر 06 (ٹی این ایس): نو عمر طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے اور ویڈیو بنا کراسے بلیک میل کرنے والا ملزم پولیس نے 32 گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ کو ملزم تنویر چھتر ٹاپ جنگل میں زبردستی لے کر گیا اور جنسی زیادتی کرنے کے ساتھ اس کی ویڈیو اور فوٹوز بناتا رہا جس کی اطلاع تھانہ میں موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ بٹل قاضی ماجد نسیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جس میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔ ڈی پی او ہری پور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری سپیشل ٹیم تشکیل دی جس کی سربراہی ایس ایچ او تھانہ بٹل قاضی ماجد نسیم کر رہے تھے جس نے 32 گھنٹوں کی لگا تار محنت کے بعد ملزم تنویر ولد سلیمان کو خفیہ ٹھکانے سے گرفتار کر لیا۔