پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کے رشتہ دار عدالت میں گتھم گتھا ہو گئے

 
0
773

لاہورجولائی20 (ٹی این ایس )پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے رشتہ دار کینٹ کچہری میں گتھم گتھا ہو گئے، ایک دوسرے پر لاتوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی جس سے عدالت کا احاطہ میدان جنگ بن گیا۔لاہور کی کینٹ کچہری میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ اغوا ء سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ باغبانپورہ کی رہائشی 18سالہ ماہم بیان ریکارڈ کروانے عدالت پہنچی تو لڑکے اور لڑکی دونوں کے رشتہ دار بھی عدالت پہنچ گئے۔ لڑکی نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ اسے اغوا ء نہیں کیا گیا بلکہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔ والدین نے شوہرپر اغوا ء کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے۔عدالت نے بیان کے بعد لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت سے واپسی پر لڑکے اور لڑکی کے رشتہ دار آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ خواتین اور مردوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی جس پر پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی جس نے لڑکی اور لڑکی کو اپنے حصار میں لے کر منزل تک پہنچایا۔