30 بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو پکڑنے والے پولیس آفیسر کے چرچے

 
0
344

سوشل میڈیا پر صارفین کا سی پی او فیصل رانا کو”مرد مجاہد” قرار دے کر انٹرنیشنل ڈارک ویب کا سرغنہ گرفتار کرنے پر خراجِ تحسین
راولپنڈی نومبر 15 (ٹی این ایس): عالمی سطح کے ’’ریپسٹ‘‘ کی گرفتاری نے سی پی او فیصل رانا کو عالمی رینکنگ کا پولیس آفیسر بنا دیا۔ ،حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کی طرف سے بھی سی پی او فیصل رانا کی کمانڈ میں کام کرنے والی راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو نہ صرف سراہا ہے بلکہ اسے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس کارکردگی کو ’’مثالی اور قابل تقلید‘‘ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے،کیوں کہ پی ٹی آئی کی صوبہ خیبر پختون خواہ کی حکومت نے بھی گرفتار ملزم سہیل ایاز کو انٹرنیشنل ڈارک ویب کا سرغنہ قرار دے کر کنسلٹنٹ کی حیثیت سے اس کی ملازمت کو ختم کر دیا ہے جس سے راولپنڈی پولیس کی ان تمام باتوں پر مہر تصدیق ثبت ہو گئی ہے جو انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ سہیل ایاز کے حوالے سے کی گئی ہیں،بتایا جاتا ہے کہ حکومت پنجاب سی پی او فیصل رانا کی کمانڈ میں ہونے والے اس عالمی سطح کی پولیس کارکردگی کو ’’مثالی اور قابل تقلید‘‘ قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کرنے جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی فیصل رانا کو شاندار خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ایک صارف نے کہا کہ


ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ گائے گی دنیا گیت تیرے ڈی آئی جی محمد فیصل رانا آپ کو مبارکباد آپ نے راولپنڈی کے بچوں میں خوف و ہراس کا ماحول ختم کرکے امن میسر کیا آپکی اس کاوش کو سلام پیش کرتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے اس ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے


سی پی اوفیصل رانا نے کہا کہ انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ کی گرفتاری نے پنڈی پولیس کو عالمی سطح کی پولیس فورس میں لا کھڑا کیا ہے،مجھے پنڈی پولیس کے ان افسران اور جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے عالمی سطح کے اس قانون شکن کو گرفتار کیا،سی پی او نے کہا کہ ہمیں بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے ایک ایک ملز م کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق عدالت سے سزا دلوانا ہے،انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ کی گرفتاری نے پنڈی پولیس کی صلاحیتوں کو معاشرے میں ایسا اجاگر کیا ہے جس کا ہر شخص معترف ہو چکا ہے،پنڈی کی عوام کو یقین آ گیا ہے کہ جو پولیس بچوں سے زیادتی کرنے والے عالمی گینگسٹرکو گرفتار کر سکتی ہے وہ پنڈی میں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ایک ایک ملزم کو گرفتار کر کر یہاں کے بچوں کو ہر قسم کے قانون شکن نے مکمل محفوظ بنائے گی-