بچوں سے زیادتی میں ملوث بین الاقوامی گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرنے والے صحافیوں کیلئے اعزازات کا اعلان

 
0
372

بچوں سے زیادتی میں ملوث بین الاقوامی گروہ کی گرفتاری کے کردار خبر کی تحقیقات کے دوران سامنے آئے
راولپنڈی نومبر 15 (ٹی این ایس): انٹرنیشنل ڈارک ویب پر بچوں سے زیادتی کی لائیو ویڈیوز بنا کر آپ لوڈ کرنے والے گروہ کی گرفتاری میں صحافتی ٹیم نے بھی اہم کردار ادا کیا صحافتی ٹیم کی کاوشوں میں کردار ادا کرنے والے صحافیوں ملک زبیر،عبدالرحمن،شبیر مغل،سردار نسیم ،بلال بٹ،سرفراز،ملک عمر،ملک وقاص،عقیل،عامر میر،عمران،راجہ قطب الدین خلجی اور عامر
نے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ راولپنڈی سے گرفتار بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے گروہ کے سرغنہ سہیل آیاز کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا تھا پولیس اسٹیشن روات نے نجی ہاوسنگ سوسائیٹی سے گرفتار بین الاقوامی گروہ کے سرغنہ نے 30 سے زائد بچوں سے زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔راولپنڈی پولیس ملزم کے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اسی دوران ملزم کے قریبی ساتھی اور ملزم کو مختلف علاقوں سے زیادتی کی غرض سے رقم کے عوض بچے فراہم کرنے والے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے پولیس ابھی تک ملزم پر 3 ایف آئی آر درج کر چکی ہے جبکہ اکثر بچوں کے والدین عزت کے ڈر سے ملزم کے خلاف درخواست دینے سے بھی گریز کر رہے ہیں اس سلسلے میں سی پی او راولپنڈی ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت ایف آئی آر کے اندراج کا عندیہ دے چکے ہیں بین الاقوامی گروہ کی گرفتاری میں اہم کردار کرنے صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا سی پی او راولپنڈی نے معاشرے کے ناسوروں کو بے نقاب کرنے میں کردار کرنے پر صحافتی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میڈیا ٹیم کے بغیر اتنے بڑے گروہ تک پہنچنا ناممکن تھا مستقبل میں بھی جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے جائیں گے