تھانہ کلر سیداں کے علاقہ میں پولیس اہلکار کو کچلنے کا معاملہ

 
0
852

راولپنڈی نومبر 28 (ٹی این ایس): تھانہ کلر سیداں کے علاقہ میں پولیس اہلکار کو کچلنے کا معاملہ۔ ۔تھانہ کلر سیداں کے علاؤہ کنوہا چوک میں سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی پولیس اہلکار حبیب اختر پر چڑھا دی۔ ۔گاڑی کے نیچے آئے ساتھی اہلکار حبیب اختر کو بچانے کے لئے دوسرے اہلکار نے فائرنگ کر دی جس سے مشکوک گاڑی میں سوار شخص زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت وحید انجم کے نام سے ہوئی۔ زخمی اہلکار حبیب اختر کو ہسپتال میں علاج کے لئے داخل کروا دیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق وقوعہ کا مقدمہ تھانہ کلر سیداں میں اقدام قتل اور پولیس مقابلے کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔