پولیس نے امتیاز عرف تاجی کھوکھر کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے ایم فور رائفل، ٹرپل ٹوگن، ایس ایم جی، پستول،23 میگزین،665 گولیاں برآمد

 
0
12926

راولپنڈی دسمبر 04 (ٹی این ایس): پولیس نے امتیاز عرف تاجی کھوکھر کو گرفتار کرلیا، ایس پی پوٹھوہار کے مطابق تاجی کھوکھر پی پی پی کے سینیٹر مصطفےنواز کھوکھر کے چچا ہیں اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ملزم کے قبضہ سے ایم فور رائفل، ٹرپل ٹوگن، ایس ایم جی، پستول،23 میگزین،665 گولیاں برآمد۔ تاجی کھوکھر ریٹائرڈ صوبیدار کی زمین پر قبضہ کی کوشش کے حوالے سے درج ایف آئی آر میں نامزد ملزم ہے۔ ملزم سنگین نوعیت کے 15 مقدمات میں ملوث ہے۔ ملزم قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے، قبضہ اور اشتہاری ملزمان کو پناہی دینے کے مقدمات میں بھی ملوث ہے۔

ملزمان کو ملتان یا مری کے ڈیرے سے واپسی کرتے ہوئے پنجاب پولیس نے 333 گروپ کے مصلح افراد کو گرفتار کر لیا اور سب کا اسلحہ ضبط کر لیا، اس میں مری کا مشہور نوسرباز واجد عباسی بھی شامل ہے۔