سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا کلر سیداں کا دورہ، متاثرہ فیملی سے ملاقات کی

 
0
444

راولپنڈی دسمبر 05 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا کلر سیداں کا دورہ، متاثرہ فیملی سے ملاقات کی، پولیس ذرائع کے مطابق سی پی او راولپنڈی مقتول کے بچوں سے بھی ملے اور ان سے شفقت کا اظہار کیا، افسوسناک واقعہ پر اظہار تعزیت اور دعاۓ مغفرت کی،
سی پی او نے متاثرہ فیملی کو یقین دلایا کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر ہو گی، مقدمہ میں دو ملزمان گرفتار ہیں جبکہ بقیہ کی گرفتاری کا تحرک کیا جا رہا ہے، سی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جاۓ گا، قانون شکن محکمہ کے باہر سے ہوں یا محمکہ کے ملازم، قانون سب کے لئے برابر ہے۔ جب تک فیملی مطمئن نہیں ہوتی مقدمہ چالان نہیں ہو گا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن مقدمہ کی تفتیش کی نگرانی کریں گے اور روزانہ رپورٹ دینگے۔ متاثرہ فیملی سے خود رابطہ میں رہوں گا اور انکے تحفظات دور کئے جائیں گے، متاثرہ خاندان نے سی پی او سے ملاقات پر اعتماد کا اظہار کیا، متاثرہ خاندان نے کہا کہ ہم سی پی او راولپنڈی کی میرٹ کی یقین دہانی پر شکر گزار ہیں۔