تھانہ کھنہ کی عمارت سے تیر رفتار ڈمپر ٹکرانے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی

 
0
430

اسلام آبادجولائی21 (ٹی این ایس):تھانہ کھنہ کی عمارت سے تیر رفتار ڈمپر ٹکرانے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے ۔جمعرات کو پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایکسپریس ہائی وئے پر راوات کی طرف سے آنے والا تیز رفتار ڈمپر تھانہ کھنہ کی دیوار کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے باعث دو افراد موقع پر ہی جابحق ہو گئے ۔ترجمان کے مطابق ایک شخص موقع پر جبکہ دوسرا زخمی اختر علی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔تیز رفتار ڈمپر دو افراد کو کچلتا ہوں تھانے کھنّہ میں گھس گیا تھا ۔حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہے جس کا علاج جاری ہے ۔ترجمان کے مطابق یاسر حسین کی موت دیوار کے نیچے آنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ڈمپر ڈرائیور حادثہ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔