میں نے لڑائی ہاری ہے جنگ نہیں، فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرینگے، پرویز مشرف

 
0
25098

اسلام آباد دسمبر 17 (ٹی این ایس): سابق صدرپرویز مشرف کا کہنا ہے کہ میں نے لڑائی ہاری ہے، جنگ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف و صدر پاکستان پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ میں نے لڑائی ہاری ہے جنگ نہیں۔ پرویز مشرف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف نے فیصلہ سننے کے بعد کسی بھی قسم کی پریشانی کا اظہار نہیں کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرینگے، انکو فیصلے کی اطلاع ٹی وی چینلزکے ذریعے سے ہوئی۔
یاد رہےکہ اس سے قبل افواج پاکستان نے کہا تھا کہ فیصلے پر فوج میں غم وغصہ اور اضطراب ہے، پرویز مشرف آرمی چیف رہ چکے ہیں، پرویز مشرف نے 40 سال سے زائد پاکستان کی خدمت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے غداری کیس میں فیصلے پراپنے ردعمل میں کہا تھاکہ پرویز مشرف چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی رہ چکے ہیں۔
پرویز مشرف آرمی چیف اور صدر مملکت بھی رہ چکے ہیں۔ پرویز مشرف نے 40 سال سے زائد پاکستان کی خدمت کی۔ پرویز مشرف نے ملک کے دفاع کیلئے جنگیں لڑیں۔ افواج پاکستان نے اپنے سخت ردعمل میں کہا تھا کہ فیصلے پر فوج میں غم وغصہ اور اضطراب پایا جا رہا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ جنرل پرویز مشرف کسی بھی صورت غدار نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کیس میں آئینی وقانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
اسی طرح خصوصی عدالت کی تشکیل کیلئے بھی قانون تقاضوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ عدالتی کاروائی شخصی بنیاد پر کی گئی۔ پرویز مشرف کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا۔ کیس کو عجلت میں نمٹایا گیا۔ واضح رہے خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنا دیا تھا۔ خصوصی عدالت میں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس وقاراحمد سیٹھ کی سربراہی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نذر اکبر اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ اگرچہ خصوصی عدالت کی جانب سے علان کیا گیا تھا کہ وہ کیس کا فیصلہ منگل کو سنادیں گے