سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کے حکم پر راولپنڈی پولیس میں ڈیوٹی کے دوران باڈی کیم کے استعمال کا آغاز

 
0
732

راولپنڈی دسمبر 18 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کے حکم پر راولپنڈی پولیس میں ڈیوٹی کے دوران باڈی کیم کے استعمال کا آغاز۔ ڈولفن سکواڈ اور ٹریفک پولیس نے دوران ڈیوٹی باڈی کیم استعمال کئے۔ باڈی کیم کے ذریعہ شہریوں سے کی گئ گفتگو کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کی گئ۔ باڈی کیم کی فراہمی پولیس کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے، سی پی او احسن یونس نے کہا کہ ابتدائ طور پر 100 باڈی کیم 100 ڈولفن و ٹریفک ٹیموں کی پالیسنگ ریکارڈ کر رہے ہیں، باڈی کیم کا استعمال پالیسنگ کو بہتر اور شفاف بنانے میں معاون ہو گا۔
ٹیکنالوجی کے استعمال سے احتساب کے عمل میں بھی مدد ملے گی۔