آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کی رہائی کا حکم قانون کے خلاف ہے، کالعدم قراردیا جائے،چیئرمین نیب نے درخواست دائر کردی

 
0
13905

کراچی دسمبر 18 (ٹی این ایس): نیب نے خورشید شاہ کی رہائی کا حکم چیلنج کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق قومی احتساب بیورو نے رہنما پیپلزپارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی رہائی کا حکم سندھ ہائیکورٹ میں چیلج کر دیا ہے۔ چیئرمین نیب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کی رہائی کا حکم قانون کے خلاف ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ خورشید شاہ کی رہائی سے متعلق سکھر عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا جائے۔
نیب نے خورشید شاہ کی رہائی کا حکم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء سید خورشید شاہ کی ضمانت پررہائی کا حکم دیا تھا ، خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام تھا، احتساب عدالت کے جج امیر علی مہیسر نے فیصلہ سنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھرکی احتساب عدالت نے سید خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا تھا ۔
عدالت نے سید خورشید شاہ کوضمانت پررہائی کیلئے 50 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ۔ خورشید شاہ کی رہائی کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج امیر علی مہیسرنے سنایا۔ سید خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام تھا۔ وکیل نے کہا کہ خورشید شاہ کے خلاف کوئی کیس بنتا ہی نہیں ہے۔ عدالت ہمیں جب بھی بلائے گی ہم حاضر ہوجائیں گے۔تاہم اب چیئرمین نیب کی جانب سے رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی رہائی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ جس میں درخواست کی گئی ہے کہ خورشید شاہ کی رہائی قانون کے خلاف ہے ،فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔