سییٹر رحمان ملک کا انسانی یکجہتی کے عالمی دن پر کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی

 
0
289

اسلام آباد دسمبر 20 (ٹی این ایس): سییٹر رحمان ملک کا انسانی یکجہتی کے عالمی دن پر کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی، سینیٹر رحمان ملک کا انسانی حقوق کی پامالی کا جائزہ لینے کیلئے اقوام متحدہ سے کمیشن بنانے کا پرزور مطالبہ، ان کا گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مدیر کو خط لکھنے کا فیصلہ، بھارتی مظالم و طویل ترین کرفیو کو گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کیا جائے، انھوں نے کہا کہ 137 دنوں کےمسلسل بھارتی کرفیو نے کشمیر یوں کی زندگی اجرین بنا دی ہے، تاریخ کے لمبے ترین کرفیو سے مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب بڑا جیل و ٹارچ سیل بن چکا ہے، کرفیو کیوجہ سے مقبوضہ کشمیر میں مریض، حاملہ خواتین وبچے علاج نہ ہونے کیوجہ سے شہید ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 1989 سے 2018 تک 94,644 کشمیری قتل کئے گئے، بھارتی افواج نے 11,042 عورتوں کی گینگ ریپ اور ہزاروں جوانوں کو بینائی سے محروم کیا گیا، آج دن انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکناو مظلوموں کیساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے، اقوام متحدہ بھارتی حکومت سے فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹا دے، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا جائزہ لینے کیلئے کمیشن کشمیر بھیج دے، بھارتی مظالم کا نہ روکنا اور مقبوضہ کشمیر سے کرفیو نہ ہٹوانا اقوام متحدہ کے کارکردگی پر ایک دھبہ ہے، افسوس ہے کہ پاکستان نے کسی مصلحت کے تحت کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرکے کشمیر مسئلہ اجاگر کرنے کا موقعہ گنوا دیا۔