جسٹس گلزاراحمد نے بطورچیف جسٹس پہلا بینچ تشکیل دے دیا

 
0
924

اسلام آباد دسبمر 21 (ٹی این ایس): جسٹس گلزار احمد نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان پہلا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمدنے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت کو سماعت کے لئے مقرر کرد یا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین پر مشتمل 2رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ درخواستین سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔
سپریم کورٹ نے نیب پراسکیورٹر اور خواجہ برادران کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔ واضح رہے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جسٹس گلزار احمد سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا ہے، حلف برداری کی تقریب ہفتہ کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی۔ تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور قاری بزرگ شاہ الازہری نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔
تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،گورنرز،وفاقی وزراء ، معاونین خصوصی،مشیران، مسلح افواج کے سربراہان،جج صاحبان، بارکونسلز کے نمائندوں اور وکلاء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اپنی مدت ملازمت پوری کرکے گذشتہ روز ریٹائر ہوگئے تھے۔
تاہم حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے پہلا بینچ تشکیل دے دیا ہے جو کہ خواجہ براردران کی درخواستوں پر سماعت کرے گا ۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین پر مشتمل 2رکنی نیچ کیس کی سماعت کرے گا ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کیس کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ یاد رہے خواجہ برادران نے ضمانت کی درخواستین سپریم کورت میں جمع کرا رکھی ہیں۔