سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کی بڑی کاروائی، 03 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

 
0
528

راولپنڈی دسمبر 27 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کی بڑی کاروائی، ریس کورس پولیس نے 03 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا، 06 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد، گرفتار ملزمان میں گینگ سرغنہ حمزہ عرف حمزی، پرویز اور صادق شامل ہیں، ملزمان حمزہ اور پرویز شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے، ملزم صادق چوری شدہ موٹر سائیکل کے سپئیر پارٹس فروخت کرتا تھا، ملزمان سے چوری شدہ 06 موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جاری ہے۔