دسمبر ہم سب کے لئے ایک کبھی نہ بھولنے والا دن ہے، شیری رحمن

 
0
359

اسلام آباد دسمبر 27 (ٹی این ایس): نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 12ویں برسی پر پیغام میں کہاہے کہ 27 دسمبر ہم سب کے لئے ایک کبھی نہ بھولنے والا دن ہے۔ ایک بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 12ویں برسی ہمارے لئے شام غریباں ہے۔انہوںنے کہاکہ بی بی شہید کے بغیر لیاقت باغ آنا ہمارے لئے بہت تکلیف دہ ہے، 12 سال بعد بی بی شہید کا لخت جگر آپ کے بیچ آ رہا ہے۔
انہوںنے کہاکہ لیاقت باغ میں ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا پرچم لہرایا ہے،پاکستان میں امن اور ترقی کے لئے بی بی شہید کے بیٹے کا ساتھ دیں۔انہوںنے کہاکہ بی بی شہید نے اپنی آخری تقریر میں پاکستان کے مستقبل کے بارے میں روڈ میپ پیش کیا۔شیری رحمان نے کہاکہ پاکستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور امن بی بی شہید کا خواب تھا، انہوں نے کہا تھا پاکستان کے لئے ہم سب مل کر لڑیں گے۔شیری رحمانن نے کہاکہ 12 سال سے بی بی قتل کیس میں انصاف طلب کر رہے ہیں۔