اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف انسداد تجاوزات آپریشن جاری۔ سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی معاونت سے اسلام آباد کے مختلف سیکڑوں میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا

 
0
870

اسلام آباد فروری 11 (ٹی این ایس): اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف انسداد تجاوزات آپریشن جاری۔ سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی معاونت سے اسلام آباد کے مختلف سیکڑوں میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمارکیا اور تجاوزات کا خاتمہ کر تے ہوئے سامان بھی ضبط کر لیا۔

منگل کے روز سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے ضیاء مسجد سے کھنہ پل چوک تک سروس روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے سامان ضبط کر لیا جبکہ غوری ٹاؤن میں وہاں کی کمیٹی کے ہمراہ 07 غیر قانونی تعمیرات کو روک دیا۔ اسی طرح ایک دوسری ٹیم نے سیکٹر آئی ایٹ میں آکشن شدہ پلاٹ نمبر29 سے چھپر ہوٹل کو ویل ڈوزر سے ختم کرنے کے علاوہ پلاٹ نمبر 01 پر غیر قانونی کمرہ کو مسمار کر کے پلاٹوں کو کلیئر کر دیا اور بلیو ایریاء میں ایک پلاٹ پر چھپر ہوٹل کو گرانے کے علاوہ سکول نمبر02 کی پارکنگ سے بلاکس، اینٹوں اور بانس کو ہٹا کرپارکنگ ایریا کو کلیئر کیا گیا۔
مزید برآں انسداد تجاوزات کے ایک آپریشن کے دوران انفورسمنٹ کی ٹیم نے سیکٹر آئی الیون منڈی موڑ سے 06 چھپر ہوٹل جبکہ سبزی منڈی کے گیٹ کے ساتھ غیر قانونی مکینک کی ورکشاپ کو ختم کر کے سامان کو ضبط کر لیا۔ اس کے علاوہ سیکٹر آئی 14- ڈبل روڈ کے زیر تعمیر چھپر ہوٹلوں کو بھی مسمار کر دیا جبکہ مین ڈبل روڈ پر بلڈنگ میٹریل کے ٹھیوں کو ختم کر کے سامان ضبط کر لیا۔

علاوہ ازیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے انسداد تجاوزات آپریشنوں کے تحت سیکٹر G-10/2 سے 15 جھگیوں کو ختم کردیا گی اور سیکٹر G-11/2میں پارک کے لیے مختص پلاٹ سے تجاوزات کو ختم کیا گیا جن میں 07 کمرے، 07 فینس، 04 باؤنڈری وال، 07پرندوں کے گھر، 01کھوکھا، 02 شیڈز اور ایک کنوپی ویل ڈوزر کی مدد سے مسمار کر دیئے۔اسی طرح آبپارہ پیٹرول پمپ کے ساتھ ایک ٹی سٹال، اور غیر قانونی چار دیواری، ایمبیسی روڈ سے ایک ٹی سٹال جبکہ بری امام کے علاقہ میں ایک غیر قانونی کھوکھا بھی گرایا گیا۔