نواز شریف نام ای سی ایل معاملہ ،کمیٹی کی جانب سے فیصلہ سنانے کا کوئی وقت مقرر نہیں، وزارت قانون

 
0
238

اسلام آباد نومبر 13 (ٹی این ایس): سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے پر ہونے والے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق وزارت قانون کی جانب سے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے فیصلہ سنانے کا کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق ذیلی کمیٹی کے بدھ کی صبح 10 بجے تک فیصلہ سنانے سے متعلق خبریں درست نہیں۔
اس سے قبل میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے جو صبح 10 بجے سنایا جائے گا۔وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیے میں اجلاس کی کارروائی کا ذکر بھی شامل ہے جس کے مطابق ذیلی کمیٹی کی پہلی کارروائی صبح 10 سے شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہی ، کمیٹی کا دوسرا سیشن رات ساڑھے 9 بجے سی11 بجے تک ہوا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے سے متعلق شہباز شریف کی درخواست کی سماعت کی۔دوسری جانب سیکرٹری صحت پنجاب مومن آغا اور نواز شریف میڈیکل بورڈ کے سربراہ ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزارت قانون پہنچے تاہم اجلاس نہ ہونے پر واپس روانہ ہوگئے۔ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ اجلاس نہیں ہورہا، شریف خاندان کے نمائندے عطا تارڑ کا کہنا تھا کابینہ ذیلی کمیٹی کا نہ تو بائیکاٹ کیا اور نہ ہی اس میٹنگ کے لیے بلایا گیا ہے۔