ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں قبضہ میں لے لیں

 
0
509

برآمد گاڑیاں اور مالکان سے متعلق معلومات پولیس کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

اسلام آباد فروری 11 (ٹی این ایس): ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے خصوصی مہم کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی 7 گاڑیاں قبضہ میں لے لیں،ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے خصوصی مہم کیلئے احکامات جاری کر رکھے ہیں اسی تناظر میں کاروائی کی گئی ہے جبکہ ڈرائیکٹر ایکسائز کی سربراہی میں ٹیم کٹ اینڈ ویلڈ اور نان کسٹم گاڑیوں کے خلاف کاروائی کر رہی ہے ڈی سی اسلام آباد کے مطابق چوری شدہ گاڑیوں کی اتنی بڑی تعداد میں برآمدگی خلاف معمول ہے اسی لیے مہم کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے برآمد کی گئی گاڑیاں اور اصل مالکان سے متعلق معلومات پولیس کو فراہم کر دی جاتی ہیں تاکہ گاڑیاں مالکان کے حوالے کی جا سکیں ان کا کہنا تھا کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ایسا نظام ترتیب دیا گیا ہے کہ نان کسٹم اور کٹ اینڈ ویلڈ اور چوری شدہ گاڑیاں رجسٹرڈ اور ٹرانسفر نہیں کی جا سکیں گی