کراچی میں 6 منزلہ عمارت گر گئی عمارت کے 19 فلیٹس میں شہری رہائش پذیر تھے، بحفاظت نکال لیا گیا

 
0
272

کراچی دسمبر 30 (ٹی این ایس): کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن کی سومرا گلی میں 6 منزلہ عمارت گر گئی۔تفصیلات کے مطابق 21 فلیٹس پر مشتمل عمارت گر گئی ہے۔گرنے والی عمارت کے 19 فلیٹس میں شہری رہائش پذیر تھے۔عمارت کے ستون پٹھنے کی اطلاع پر فوری کاروائی کی گئی۔ز رائع کے مطابق عمارت میں موجود تمام مکینوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ مخدوش عمارت دراڑیں پڑنے کے باعث ٹیرھی ہو گئی تھی۔
عمارت گرتے ہی علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔اطراف کی عمارتوں کو بھی خالی کرایا جا رہا ہے۔پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے عمارت کی بجلی بھی منقطع کر دی تھی۔مخدوش عمارت سے متعلق کے حوالے سے تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا ہے۔
ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ عمارت کی بنیادوں پر دراڑیں پڑنے کی اطلاع پر بروقت کاروائی کی گئی۔مخدوش عمارت سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس نے سڑک کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔واضح رہے کہ 3 سال قبل بلڈنگ کے بیسمنٹ میں گودام میں آگ لگی تھی جس کے باعث عمارت متاثر ہوئی،خوش قسمی سے عمارت گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔