میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی نااہلی وفاقی دارالحکومت کے اکثر علاقے کوڑے کا ڈھیر بن گئے

 
0
397

اسلام آباد دسمبر 31 (ٹی این ایس): میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی نااہلی سے شہر کوڑے دان میں تبدیل ہو چکا ہے شہر اقتدار کے پوش علاقوں میں بھی جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں آئی آیٹ فور پاکیزہ مارکیٹ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے مختص پلاٹ میں گندگی کا ڈھیر ایم سی آئی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،اسلام آباد کے سیکٹر آئی آیٹ فور میں گزشتہ کئی ماہ سے شعبہ سنیٹیشن نے صفائی کا کام روک رکھا ہے سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی طرف سے تنخواہوں کی ادائیگی اور صفائی کے کام کا آغاز ہونے کے دعووں پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آ رہا،ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے مختص پلاٹ،اخبارات اور نیوز ایجنسی کے دفاتر اور قریبی رہائشی صفائی کے ناقص انتظامات اور گندگی کے ڈھیروں سے عاجز آ چکے ہیں شہریوں کے مطابق گندگی سے متعلق سی ڈی اے، ایم سی آئی اور وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کرواتے ہیں تاہم گندگی کے ڈھیروں کی موجودگی کے باوجود صفائی سے متعلق رپورٹ پیش کرکہ شکایات بند کر دی جاتی ہیں