اسلام آباد 11 مئی 2022 (ٹی این ایس): آزاد کشمیر حکومت میں وزرا کو قلمدان سونپ دئیے گئے۔
جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ فاروق احمد کو لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ،مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ، ترقیاتی ادارہ مظفر آباد ، سردار امیر اکبر خان کو زراعت ، امور حیوانا ت ، ڈیری ڈویلپمنٹ،آبپاشی و سمال ڈیمز ، دیوان علی خان چغتائی کو ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، ٹیوٹا، چوہدری علی شان کو خوراک ، معدنی وسائل ، چوہدری علی اکبرکو سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، سول ڈیفنس و بحالیات ، چوہدری محمد رشید کو منصوبہ بندی و ترقیات ، پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ، عبدالماجد خان کو خزانہ ،امداد باہمی ، ان لینڈ ریونیو ، چوہدری ارشد حسین کو توانائی و آبی وسائل ، میر پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، چوہدری اخلاق کو ریونیو ، اسٹیمپس، کسٹوڈین ، اظہر صادق کو مواصلات و تعمیرات عامہ ، ظفر اقبال ملک کو ہائر ایجوکیشن ، نثار انصر کو صحت عامہ ، سردار فہیم کو قانون و انصاف، پارلیمانی امور ، انسانی حقوق اور سیاحت ، اکمل سرگالہ کو جنگلات ، وائلڈ لائف و فشریز، مقبول احمد کو صنعت ، کامرس ، لیبر ویلفیئر، اوزان و پیمائش ،سیریکلچر و پرنٹنگ پریس جبکہ چوہدری یاسر سلطان کو فزیکل پلاننگ و ہائوسنگ کا قلمدان دیا گیا ہے ۔