راولپنڈی پولیس کا قمار بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

 
0
266

راولپنڈی جنوری 02 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کا قمار بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس پی کینٹ کامران حمید کی زیرنگرانی تھانہ ویسٹریج پولیس کا جواء کی محفل پر کامیاب چھاپہ۔ پرچی جواء کھیلتے ہوئے 26 ملزمان گرفتار۔ داؤ پر لگی رقم 29200 روپے، 26 موبائل فون، 4 موٹرسائیکل، جوۓ کی پرچیاں، کیلکولیٹر و دیگر آلات قمار بازی قبضہ میں لیے گئے۔ جواء کی لعنت انسان کو دیگر جرائم کی جانب راغب کرتی ہے۔ معاشرتی برائیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔