اسلام آباد تھانہ سہالہ پولیس کی بڑی کارروائی، جڑواں شہروں سے موٹر بائیکس چھینے اور چوری کرنےوالے چھوٹو گروہ کے دو ملزم گرفتار

 
0
328

اسلام آباد جنوری 10 (ٹی این ایس): اسلام آباد تھانہ سہالہ پولیس کی بڑی کارروائی، جڑواں شہروں سے موٹر بائیکس چھینے اور چوری کرنے چھوٹو گروہ کے دو ملزم گرفتار چھوٹو گروہ کے گرفتار ملزمان میں احسان الحق اور حق نواز شامل ہیں ملزمان سے 08 چھیننے گئے اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے
چھوٹو گروہ گن پوائنٹ پر واردات کرتے تھے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مزید کئی انکشاف کیے, ایس پی رورل ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر ڈی ایس پی رخسار مہدی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سہالہ اسجد محمود اور ٹیم نے کی, آئی جی اسلام آباد اور ڈی ائی جی آپریشنز نے رورل زون کی کارکردگی کو سراہا تھانہ سہالہ کی پوری ٹیم کو شاباش دی