وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کولاہور جم خانہ کی ممبر شپ رولز سے ہٹ کر دینے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

 
0
2492

لاہور جنوری 20 (ٹی این ایس): وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کولاہور جم خانہ کی ممبر شپ رولز سے ہٹ کر دینے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاہور جم خانہ کی ممبر شپ دی گئی ہے۔کفاعت شعاری اور سادگی کے مثالیں دینے والے وزیراعلی پنجاب کے 14لاکھ ممبر شپ فیس کے جمع کرائے۔
وزیراعلی پنجاب کو لاہور جم خانہ کی شرائط اور پالیسی کے برخلاف ممبر شپ دی گئی ہے۔پنجاب کی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔عوام آٹے ،گھی ،چینی اور مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔پنجاب کے غریب عوام امیر وزیراعلی لاکھوں روپے کی ممبرشپ خرید رہے ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو لاہور جم خانہ کی شرائط سے ہٹ کر ممبر شپ دینے کی تحقیقات کی جائیں۔