چینی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا‘عثمان بزدار

 
0
299

لاہور جنوری 22 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔ پنجاب حکومت چینی کی قیمت میں استحکام کیلئے ہرممکن اقدام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے اور مجھے صوبے کے عوام کا مفادبے حد عزیز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو من مانی نہیں کرنے دیںگے۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چینی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ روکنے کیلئے ہر آپشن استعمال کیا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ خوراک ،صنعت اورزراعت مربوط کوآرڈینیشن کے تحت چینی کے نرخوں میں استحکام کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کسی کی پرواہ نہیں، صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر اقدام کیا جائے گا۔پنجاب میں چینی کی کوئی قلت نہیں، طلب سے زائد ذخائر موجود ہیں۔