ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو سی پیک سے پیچھے ہٹنے کیلئے بڑی پیشکش

 
0
286

اسلام آباد جنوری 22 (ٹی این ایس): پاکستان سی پیک سے پیچھے ہٹ جائے۔تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو سی پیک سے پیچھے ہٹنے کے بدلے میں بڑی پیشکش کی۔امریکی پاکستان کوانرجی کے سیکٹر میں بھی سبز باغ دکھا رہا ہے۔ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان بھی چائنہ کے خلاف امریکا اور بھارت کے گروپ شامل ہو جائے۔
پاکستان امریکا کا ساتھی بن جائے۔ جس کے بعد پاکستان کے بیشتر مسائل حل کر دیئے جائیں گے۔ امریکا کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بھی پاکستان کو چھوٹ دلا دی جائے گی۔دوسرا امریکا انرجی سیکٹر میں کام کرنے کو تیار ہو جائے گا۔ امریکا بدلے میں شیل گیس کے منصوبے لگانے کو تیار ہے۔سمیع ابراہیم نے کہا ہے کہ عمران خان نے سی پیک سے ہٹنے کی امریکی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
پاکستان کے پاس 100 سال تک انرجی استعمال کرنے کے ذخائر موجود ہیں۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ امریکا نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان چین سے مہنگا قرض لے رہا ہے ، اور پاکستان کے لئے یہ قرض واپس کرنا آسان نہ ہوگا۔ اور ہی ساتھ پاکستان جن کمپنیوں کو منصوبے پر کام کرنے دے رہا ہے وہ بلیک لسٹ ہے۔ سمیع ابراہیم نے کہا ہے کہ غیر ملکی دشمن عناصر پاکستان میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کرکے حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور حکومت کو اس وقت عوام کی سپورٹ کی ضرورت ہے تا کہ سی پیک کو تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ڈیووس میں اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کے عزم کا اظہار کیا گیا۔