تمام اثاثے اےاین ایف نےسیل کیےہوئےہیں، راناثنااللہ

 
0
429

اسلام آباد فروری 19 (ٹی این ایس): میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ کا کہنا تھا زیراستعمال گاڑی میرے دوست کی ہے انکا کہنا تھا نیب کی ٹیم کوکہاکہ ہرریکارڈ دینےکےلیےتیارہوں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا خلو ص کے ساتھ ملک اور قوم کی خدمت کی ہے انکا کہنا تھا سیاست میں سب سےرابطےہوتے ہیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا نوازشریف اورچودھری نثار ملاقات کی کوشش کاعلم نہیں سیاستدانوں کےرابطوں کوسازش کہناغلط ہے۔

ان کا کہنا تھا عوام حکومت اوراس کی پالیسیوں سےتنگ آچکے اب اپوزیشن کوایک جگہ اکٹھاہوناضروری ہے۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر کو آج قومی احتساب بیورو (نیب) نے آج 11 بجے طلب کر رکھا تھا۔

رانا ثنااللہ نیب کی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم کے روبرو آج پیش ہوئے جب کہ لیگی رہنما کو فیملی اراکین کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات ہمراہ لانے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔