راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی ،مختلف سنیچرز گینگ کے 2 اہم سہولت کار گرفتار، لاکھوں روپے کے موبائل برآمد

 
0
337

راولپنڈی فروری 19 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی ،مختلف سنیچرز گینگ کے 2 اہم سہولت کار گرفتار، لاکھوں روپے کے موبائل برآمد۔ کینٹ پولیس نے سنیچر گینگ کے 2اہم سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سنیچرز گینگ سے مسروقہ موبائل فون لے کر آگے فروخت کرتے ہیں، گرفتار ملزمان سے 72 مسروقہ موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزمان متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے،سی پی او راولپنڈی نے ایس پی پوٹھوہار کو ملزمان کو گرفتار کرنے کا سپیشل ٹاسک دیا ہوا تھا، ملزمان کے دیگر سنیچر ساتھی صدرمیٹرو اسٹیشن، جی پی او چوک،

تہزیب بیکری پارکنگ، غوثیہ اڈہ، پیرودھائی اڈہ،سبزی منڈی شہریوں سے سنیچنگ کرتے۔ ملزمان کے خلاف کارروائی, اے ایس پی کینٹ کامران حمید ، ایس ایچ او تھانہ کینٹ احسن تنویر ، ناصر ممتاز ایس آئی، طاہر اعجاز اے ایس آئی اور ٹیم نے کی۔ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا گیا ہے، ایس پی پوٹھوہار شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے انٹروگیشن کے دوران سنیچرز گینگ کے بارے میں اہم انکشافات کی توقع، ملزمان کے انکشافات کی روشنی میں سنیچرز گینگ کو ٹریس کرنے میں آسانی ہوگی، راولپنڈی پولیس سٹریٹ کرائم کی روک تھام پر فوکسڈ ہے، شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے شکنجے میں لائیں گے۔ ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او راولپنڈی کی طرف سے ایس پی پوٹھوہار سید علی اور ٹیم کو شاباش