چین کے امیر ترین شخص جیک ما اتر آئے میدان میں، کورونا وائرس کے شکار لوگوں کیلئے خوشخبری

 
0
591

بیجنگ مارچ 14 (ٹی این ایس): علی بابا کے شریک بانی نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو نے جمعے کو کہا کہ وہ امریکا کے لیے 10 لاکھ میڈیکل ماسک اور 5 لاکھ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس فراہم کریں گے۔یہ ماسکس اور کٹس جیک ما فاﺅنڈیشن کے ذریعے فراہم کی جائیں گی جس کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں جیک ما کا باضابطہ بیان بھی جاری کیا گیا۔

ٹوئٹ کے کیپشن میں کہا گیا ‘ہم 5 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس اور 10 لاکھ ماسک عطیہ کررہے ہیں، ہم اس مشکل وقت میں امریکی شہریوں کے ساتھ ہیں’۔ جیک ما کے بیان میں لکھا تھا ‘اپنے ملک کے تجربے کے پیش نظر میں کہہ سکتا ہوں کہ برق رفتار اور درست ٹیسٹنگ، طبی عملے کے تحفظ کے لیے آلات اس وائرس کی روک تھام کے لیے سب سے موثر ہیں’۔

ان کا کہنا تھا ‘توقع ہے کہ ان سپلائیز سے امریکا میں کچھ لوگوں کو مدد مل سکے گی، یہ بڑی وبا انسانیت کے لیے ایک چیلنج ہے، آج یہ ایسا چیلنج نہیں جس سے کوئی ملک اکیلا نمٹ سکے، بلکہ ہر ایک کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، تاکہ اس سانحے کو شکست دینے کا موقع مل سکے’۔

انہوں نے بیان ان الفاظ پر ختم کیا ‘اکیلے ہم کھڑے رہ سکتے ہیں، الگ ہوکر ہم گرجائیں گے’۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب چینی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ عین ممکن ہے کہ مذکورہ وائرس کو امریکی فوج چین کے شہر ’ووہان‘ لے کر آئی تھی۔

اس سے قبل جیک ما کی جانب سے یورپ میں بھی 18 لاکھ میڈیکل ماسک اور ایک لاکھ ٹیسٹنگ کٹس بھیجنے کا اعلان ویبو پر کیا تھا۔

واضح رہے کہ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی 41 ہلاکتوں کے بعد کیا گیا ہے۔