چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا وزیراعظم عمران خان سے ہسپتالوں کو آرمی میڈیکل کور کے حوالے کرنے کا مطالبہ

 
0
255

اسلام آباد مارچ 16 (ٹی این ایس): چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا وزیراعظم عمران خان سے ہسپتالوں کو آرمی میڈیکل کور کے حوالے کرنے کا مطالبہ، کروناوائرس کے علاج کیلئے نامزد ہسپتالوں کو فی الفور آرمی میڈیکل کور کے حوالے کیجائے۔ میں وزیراعظم کو بروقت مشورہ دے رہا ہوں تاکہ کروناوائرس پر قابو پایا جا سکے۔ میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کرونا وائرس کیطرف وزیراعظم عمران خان کا توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ کرونا وائرس کیخلاف نامزد ہسپتالوں میں انتظامات غیر تسلی بخش ہیں۔ وزیراعظم کو حقائق کے برعکس سب اچھا بتایا جا رہا ہے۔ کارونا وائرس کیخلاف نامزد ہسپتالوں میں شاید ہی کوئی طبی یا انتظامی کنٹرول ہو۔
فوج طبی نگہداشت کیلئے قومی پلان تیار کرے تاکہ کروناوائرس پر بروقت قابو پایا جا سکے۔ میں ذاتی طور پر یہ تجویز قومی مفاد و کروناوائرس کے بڑے خطرے کو مد نظر رکھکر دے رہا ہوں۔ آرمی میڈیکل کور منظم و تربیت یافتہ ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ آرمی میڈیکل کور نے مالاکنڈ وسوات میں طالبان کیخلاف جنگ میں ہماری بھرپور مدد کی ہے۔