روات پولیس کی کاروائی، شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ، شراب نوشی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی، 18 ملزمان گرفتار

 
0
330

راولپنڈی مارچ 17 (ٹی این ایس): روات پولیس کی کاروائی، شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ، شراب نوشی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی، 18 ملزمان گرفتار، اسلحہ شراب، ساونڈ سسٹم، برآمد، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے رات گئے مہندی کے فنکشن پر چھاپہ مارا۔ ملزمان کے خلاف ہوائی فائرنگ، میرج ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج۔ پولیس نے شراب کی بوتلیں ، شیشہ حقہ اور ساونڈ سسٹم کو قبضہ میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان میں مقبول عرف مانو، انمول، سیما عرف مہرالنسا زبیرہ صدیق، سونیا تبسم، نہیا پٹھانی، صوفیہ عرف روشنی، ضیاء حسین، فیضان ،نادر علی، رضا نذیر، محمدشاکر، محمد عدنان ،بلال شاہ، بابر حیات، کمال خان ،منیر علی، شاہد مسیح اور نقیب اللہ شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے انکشافات پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے بتایا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں اور قانون شکنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی صدر اور روات پولیس کو شاباش