نندی پور ریفرنس کیس: راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد

 
0
326

اسلام آباد مارچ 18 (ٹی این ایس): احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس کیس میں محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سنایا۔

احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزمان کے خلاف نندی پور ریفرنس کا ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزمان نے نندی پور ریفرنس سے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ ملزمان پر منصوبے میں تاخیر سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

گزشتہ ماہ لاہور کی احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو جعلی بھرتیوں کے کیس میں چار سال بعد بری کر دیا۔ سابق وزیر اعظم کی جانب سے نیب کے قوانین میں ترمیم کے بعد بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

قومی احتساب بیورو(نیب) نیب نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کےکرپشن ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف سمیت 8 ملزمان کو نامزد کر رکھا تھا۔