چیئرمین نادرا کا بڑا فیصلہ، قومی شناختی کارڈز کی میعاد میں توسیع

 
0
400

اسلام آباد مارچ 18 (ٹی این ایس): چیئرمین نادرا عثمان مبین کا کہنا ہے کہ جن شہریوں کے شناختی کارڈ کی میعاد ستمبر 2019 سے ختم ہوچکی ہے انھیں یکم جولائی تک اپنے کارڈز کی تجدید کروانے کی ضرورت نہیں۔

اس کے علاوہ شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ معلومات میں ترمیم و تبدیلی کے لئے نادرا ویب سائٹ پر آن لائن سروس کا استعمال کیا جائے۔

ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف عوامی مقامات پرہجوم کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے اور کئی عوامی اجتماعات پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔

اسی لیے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے اپنے دفاتر پر آنے والوں کی تعداد کم کرنے کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔ فیصلے سے تمام ریجنل دفاتر کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔