کورونا وائرس کو ملنے لگی شکست، 28 مریض صحتیاب جبکہ متاثرین کی تعداد 1547 تک پہنچ گئی

 
0
261

اسلام آباد مارچ 29 (ٹی این ایس): سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1547 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مزید ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہے۔

،سرکاری اعدادوشمار سامنے آگئے،کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہزار پانچ سو چھبیس تک پہنچ چکی ہے،28 شہری کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔

پنجاب میں 558، سندھ میں 502، بلوچستان میں 138، خیبر پختونخوا میں 188 ، گلگت بلتستان میں 116، اسلام آباد میں 43 جب کہ آزاد کشمیر 2 میں مریض زیر علاج ہیں۔

پاک ۤآرمی اس مشکل کی گھڑی میں بھی پیش پیش

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کے بیشتر اضلاع میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیے گئے۔

خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع، پنجاب کے 34 اضلاع، سندھ کے 29 اضلاع میں پاک فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان کے 9، گلگت بلتستان کے تمام 10 اضلاع اور آزاد کشمیر میں بھی پاک فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان نے نوجوانوں کو سونپی ذمہ داری

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امید ہے نوجوان قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کریں گے، چین میں بھی لاک ڈاوٴن کے دوران نوجوانوں نے ہی ذمہ داری سے فوڈ سپلائی بحال رکھی تھی۔

معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار پرائم منسٹر کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔