تمام یونین کونسل چیرمین کو ماہوار بجٹ دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنائیں، اسسٹنٹ کمشنر الھڈنو چنو

 
0
493

تنگوانی مارچ 30 (ٹی این ایس): تنگوانی میں اسسٹنٹ کمشنر الھڈنو چنو کے زیرصدارت ٹاؤن آفیس میں ایک اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں تمام یونین کونسلوں کے چیئرمین اور تمام سیکریٹریوں نے شرکت کیا ۔ میں اجلاس میں تمام یونین کونسل کے چیئرمین سے اپنی اپنی یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے احکامات دیئے گئے ۔ جب کہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر الھڈنو چنو نے کہا کہ تمام یونین کونسل چیرمین کو ماہوار بجٹ دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنائیں اور ترقیاتی کام کرائے تاہم اس مشکل گھڑی میں لوگوں کو اور یونین کونسل کے چیئرمین کو تاکید کی جاتی ہے کہ اپنے یونین کونسل میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔ تاکہ کورونا جیسی وبائی امراض پھل ناسکے ۔ اسسٹنٹ کمشنر الھڈنو چنو نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو اپنے گھروں تک رہنے کی تاکید کریں تاکہ لوگ باہر نہ آئے اور بیماری سے بچ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث پوری دنیا لاک ڈاؤن ہے لوگ انتہائی پریشانی کے عالم میں گزار رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر الھڈنو چنو نے کہا کہ اس بیماری کو شکست دینے کیلئے اپنے اردگرد صفائی کے نظام کو بہتر بنائیں اور لوگوں کو گھروں تک رہنے کی ہدایت کریں تاکہ یہ وبا پھیل نہ سکے انہوں نے کہا کہ تمام جب سندھ حکومت کے احکامات پر لوگوں کو راشن دیا جائے گا ۔ اجلاس میں آغا فاروق پٹھان سمیت ۔ پاک آرمی کے عملداروں نے بھی شرکت کی پاک ارمی کے جانب سے چیئرمین ان کو حکم دیا گیا کہ اپنے یونین کونسل میں صفائی نظام کو بہتر بنائیں ۔ اور لوگوں کو گھروں تک رہنے کی پابند بنائیں ۔ تاکہ اس بیماری سے ہم جنگ جیت سکیں