کشمور ضلع میں لاک ڈائون کا آٹھواں دن ضلعے کے تمام شہروں میں لاک ڈائون برقرار

 
0
460

تنگوانی مارچ 30 (ٹی این ایس): کندہ کوٹ: کشمور ضلع میں لاک ڈائون کا آٹھواں دن ضلعے کے تمام شہروں میں لاک ڈائون برقرار ضلع کے تینوں تحصیلوں کندہ کوٹ۔ کشمور۔ اور تنگوانی میں پاک آرمی۔ پاک رینجرز اور پولیس کی جانب سے لاک ڈائون پر عمل کرانے کے لیئے گشت جاری دوسری جانب پبلک ہیلتھ کے صوبائی وزیر اور ضلع فوکل پرسن میر شبیر علی بجارانی نے ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی کے ساتھ کندہ کوٹ اور کشمور کی سرکاری ہسپتالوں میں قائم کیئے گئے آئسولیشن وارڈ کا دورا کیا اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا سندہ سرکار نے لاک ڈائون کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا ہے کشمور ضلع کی عوام کو چاہیئے کہ اپنے گہروں تک محدود رہیں اور دی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں صوبائی وزیر نے کہا دہاڑی کمانے والے مزدور اور غریب لوگوں کو گھروں تک جلد راشن فراہم کیا جائیگا