“مظلوم کشمیریوں کو لاک ڈاؤن کرنیوالوں پر ﷲ کا لاک ڈاؤن”

 
0
862

تحریر: اعجازعلی ساغر اسلام آباد
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ھوئے اسے لاک ڈاؤن کردیا مظلوم نہتے کشمیریوں پر زندگی تنگ کردی گئی بھارتی آرمی کے درندے کشمیریوں کے گھس کر خواتین کی عصمت دری کرنے لگے اور مردوں کا قتل عام ھونے لگا بھارتی درندگی کیخلاف پاکستان نے آواز بلند کی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ میں عالمی ضمیر جھنجھوڑتے ھوئے اقوام عالم کی توجہ مظلوم کشمیریوں پر ھونیوالے مظالم کی طرف مبذول کروائی اور کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیے گئے واعدے کی پاسداری کریں اور ان کو ان کا حق خود ارادیت دلائیں۔ اس حوالے سے عالمی میڈیا پہلے تو خاموش تماشائی بنارہا لیکن بعد میں شاید ضمیر جاگنے پر نہتے کشمیریوں پر ھونیوالے مظالم کو رپورٹ کرنے لگا لیکن شاید عالمی برادری کا ضمیر سوگیا تھا اور ان کو یہ مظالم نظر نہیں آرہے تھے پاکستانی وزیراعظم عمران خان,آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اس مسئلے کو ہر فورم پر لیکر گئے لیکن آگے سے صرف بیان بازی کی حد تک ہی عمل کیا گیا دنیا کی سپرپاور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو بار ثالثی کی پیشکش کی مگر بھارت نے انہیں گھاس نہ ڈالی۔ دن بدن مظالم بڑھتے جارہے تھے جو کشمیر کی حدود کراس کرکے دہلی تک پہنچ گئے تھے۔گجرات کے قصائی کو نکیل ڈالنے والا کوئی نہیں تھا اس اثناء میں خدا کی خدائی حرکت میں آئی اور محض ایک ملک سے برتری لینے کی خاطر تیار کیے گئے بائیولوجیکل وائرس نے وباء کی شکل اختیار کرلی۔ مظلوم کشمیریوں کی آہیں خدا نے سن لیں اور چین کے صوبے ووہان سے شروع ھونیوالے کرونا وائرس نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے سپرپاور سمیت 200 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔ یہ وباء اتنی تیزی سے پھیلی کہ امریکہ,اٹلی,اسپین,فرانس,جرمنی,برطانیہ اور چین جیسے ترقی یافتہ ممالک اس وائرس کے سامنے بےبس نظر آئے۔ جن کو مظلوم نہتے کشمیریوں پر ہونیوالے لاک ڈاؤن نظر نہیں آرہا تھا وہ خود لاک ڈاؤن پر مجبور ھوگئے اور بےبسی سے اپنی عوام کو مرتا دیکھنے لگے۔ گجرات کا چائے فروش ہٹلر مودی جس نے انڈیا میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی تھی خدا نے ایسی بےآواز لاٹھی ماری کہ پورا بھارت تھر تھر کانپنے لگا۔ وہ وحشی درندے جو مسلمانوں کو دیکھتے ہی انہیں مارنا شروع کردیتے تھے اب انہی کو مار پڑنے لگی اور وہ معافیاں مانگتے بلبلانے لگے۔ برتری لیجانے اور اپنے آپ کو منوانے کے چکر میں لگے پالیسی میکرز پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے دوسروں کیلئے گڑھا کھودنے والے خود اس میں گرنے لگے۔ کرونا وائرس جو بظاہر ایک معمولی سا وائرس ہے جس سے اموات کی شرح محض 3 فیصد ہے اس وائرس نے 32 ہزار جانیں لےلیں اور 9 لاکھ لوگوں کو متاثر کردیا۔ 70 ہزار کشمیری شہیدوں کا خون رنگ لانے لگا لاکھوں بیواؤں کی دعائیں اپنا اثر دکھانے لگیں خدا نے دنیا کی تمام سپرپاوری چند دنوں میں الٹ پلٹ کر رکھ دی اور بتادیا کہ سب سے سپرپاور کون ہے۔ وہ ممالک جو مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم پر چپ تھے ان کی چیخیں مریخ پر سنائی دینے لگیں دنیا کے سپرپاور ملک امریکا میں کرونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی وہ لوگ جن کو اس چال کا ماسٹر مائینڈ سمجھا جارہا تھا وہ خود اس کا شکار ھونے لگے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی بیوی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ دنیا کا نمبر ون دہشت گرد ہٹلر مودی کا ٹیسٹ مثبت آیا اور خدا نے دکھادیا کہ وہ کبھی ظالم کو زیادہ مہلت نہیں دیتا۔ اسی طرح بہت سے ممالک نے پورے ملک کو لاک ڈاؤن کردیا۔ جہاں مغربی ممالک اور اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر چپ سادھ رکھی تھی وہیں اسلامی ممالک بھی خاموش تماشائی بنے ھوئے تھے اور سعودی عرب,ایران اور متحدہ ریاستوں سمیت اسلامی ممالک کی خاموشی مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے برابر تھا اتنی تکلیف شاید ان مظلوموں کو ان درندوں کے ظلم سے نہیں ھوئی ھوگی جتنی مسلمان ممالک کی پراسرار خاموشی پر ھوئی۔ خدا نے ان کو بھی بتادیا کہ ظلم پر خاموش رہنا بھی بڑا ظلم ہے لہذا وہ سعودی عرب,ایران سمیت مسلم ممالک بھی خدا کے اس عذاب کی لپیٹ میں آگئے مسجدیں بند ھوگئیں خانہ کعبہ کا طواف رک گیا۔ عمرہ پر فی الحال پابندی لگ چکی ہے اور ھوسکتا ہے کہ اس دفعہ حج بھی نہ ھو شاید ھمارا خدا ہم سے ناراض ہے اس لیے اس نے ھم سے سجدوں کی توفیق چھین لی ہے۔ ھمیں اپنے خدا کو منانا ہے اسکی طرف سے توبہ کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں تمام مسلم امہ کو ایک ھونا ھوگا ورنہ صیہونی طاقتیں اپنی چالیں چلتی رہیں گی اس عالمی وباء نے جہاں سب کے پول کھولے ہیں وہاں ہم مسلمانوں کو یکجا ھونے کا موقع دیا ہے ہمیں مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں پر بھارتی اور اسرائیلی مظالم کو روکنا ہے اور یہ صرف اس صورت ممکن ھوسکتا ہے جب مسلم امہ میں اتحاد ھو ورنہ ھمارا دشمن ہمیں چن چن کر مارے گا۔ اگر عالمی طاقتیں اس خدائی عذاب سے چھٹکارا چاہتی ہیں تو انہیں کشمیر اور فلسطین سے لاک ڈاؤن ختم کروانا ھوگا اور بھارتی اور اسرائیلی فوج کو نکیل ڈالنی ھوگی میں اقوام عالم کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ان مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں یہ وباء ختم ھوجائے اور دنیا کا لاک ڈاؤن خودبخود ختم ھوجائے گا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عالمی رہنماء اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں ورنہ اتنی تباہی ھوگی کہ لاشیں اٹھانے والا کوئی نہیں بچے گا۔ اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے ان مظلوموں کا لاک ڈاؤن ختم کراتے ہیں یا خود طویل عذاب کا سامنا کرتے ھیں۔