حکومتی ہدایات کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا سے بچاو کیلئے گھروں میں موجود مریضوں یا بیمار شہریوں کو گھر میں ہی علاج کی سہولیات کیلئے سی بی آر ٹاون کے الرازی ویلفیر ہسپتال نے اپنی مدد آپ کے تحت آن لائن ٹیلی میڈیسن سروس شروع کردی

 
0
288

اسلام آباد اپریل 07 (ٹی این ایس): حکومتی ہدایات کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا سے بچاو کیلئے گھروں میں موجود مریضوں یا بیمار شہریوں کو گھر میں ہی علاج کی سہولیات کیلئے سی بی آر ٹاون کے الرازی ویلفیر ہسپتال نے اپنی مدد آپ کے تحت آن لائن ٹیلی میڈیسن سروس شروع کردی ۔ جوکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے-اس ٹیلی میڈیسن سروس سے پاکستان کے تمام لوگ بالخصوص اسلام آباد اور راولپنڈی کے لوگ سی بی آر الرازی ہسپتال کی آن لائن ٹیلی میڈیسن سے بغیر کسی فیس کے مستفید ھوسکیں گے ،اسکا باضابطہ افتتاح گزشتہ روز رجسٹرار کو آپریٹو سوسائٹیز وایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اسلام آباد کامران چیمہ ، صدر سی بی آر ہاوسنگ سوسائٹی الطاف احمد بٹ نے کیا۔ا س موقع پر رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز اسلام آباد کامران چیمہ نے الرازی ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور سی بی آر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کیلئے سی بی آر

الرازی ہسپتال ایک ماڈل بن چکا ہے جسکی دوسری سوسائٹیز کو تقلید کرنی چاہئے قبل ازیں ڈپٹی رجسٹرار کو آپریٹو کامران چیمہ کوٹیلی میڈیسن پر بریفنگ دی گئی۔رجسٹرار کوآپریٹو کامران چیمہ نے کہا ہے کہ کروناکی وباء سے نمٹنے کیلئے الرازی ہسپتال اور سی بی آر انتظامیہ کی کاوشیں سراہے جانے کے قابل ہیں ۔یہاں ہم یقین دلاتے ہیں کہ کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ الرازی ہسپتال کی ہر ممکن سپورٹ کریگا ،اس کیلئے جلد ہی کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد اور ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات ہسپتال کا وزٹ کرینگے انہوںنے کہا کہ االرازی ہسپتال ایک مثالی ہسپتال بن چکا ہے۔االطاف بٹ کی قیادت میں یہ بہت بڑا کارنامہ ہے۔

رجسٹرار نے سی بی مینجمنٹ کو سوسائٹی کی بہترین اور دور جدید کے ضرورت کے مطابق مکمل ڈیولپمنٹ کرنے پر تعریف کی،اس موقع پر صدر سی بی آر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی الطاف احمد بٹ نے رجسٹرار کوآپریٹو کامران چیمہ کو پیشکش کی کہ اگر کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ اسلام آناد کے تینوں زونز میں ہائوسنگ سوسائٹیز میں ہسپتال کیلئے پلاٹ دیں تو ہم اس پر اپنی مدد آپ کے تحت الرازی ہسپتال جیسے ہاسپٹلز تعمیر کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن اس لئے ضروری ہے کہ شہری کرونا وبا کے خوف سے گھروں میں بیمار پڑے ہیں لیکن ہسپتال میں نہیں آنا چاہتے لہذا ہم نے ٹیلی میڈیسن کے ذریعے تمام شہریوں کو ایک یونیورسل نمبر کیلئے اپنے مرض کی تشخیص اور علاج کیلئے ٹیلی میڈیسن کی آن لائن سروس شروع کی ہے تاکہ شہریوں کو گھر بیٹھے علاج معالجہ کی سہولیات دی جاسکیں۔

الطا ف احمد بٹ نے کہا کہ الرازی ہسپتال میں 100 بیڈ ہیں اس میں ہرقسم کے امراض کا علاج کیا جاتا ہے یہ مستحقین کیلئے مفت ہے ۔اس میں زچہ بچہ وارڈ بڑی ہے تاکہ خواتین کو زچگی کیلئے دور دراز نہ جانا پڑے،الطاف احمد بٹ نے الرازی ہسپتال کی مینیجمنٹ بالخصوص ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر افتخار برنی کی کاوشوں کو سراہااورکامران چیمہ اور انسپکٹر عاصم خان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ہسپتال کے ایم ڈی ڈاکٹر افتخار علی برنی نے ٹیلی میڈیسن پر مکمل بریفنگ دی اور حاضرین کو DEMO کرکے دکھایا ہسپتال میں صبح اور شام کے اوقات میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت ہوگی اس موقع پر سیکرٹری سوسائٹی محمد سلیم خان ،اخلاق مسعود سندھو ،الرازی ہسپتال کے فوکل پرسن حاجی محمد فاروق، انسپکٹر کوآپریٹو عاصم خان، ہسپتال ایڈمن عثمان سعید ،شبیر شیخ ،شیخ محمد عمر،حماد میر ،شعیب احمد،انجینئر محمد افضل اور ملک پرویز موجود تھے ۔