سینیٹر رحمان ملک و فیصل کریم کنڈی کی مشترکہ پریس کانفرنس، چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا بِل گیٹس کو خط

 
0
348

اسلام آباد اپریل 16 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک و فیصل کریم کنڈی کی مشترکہ پریس کانفرنس، چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا بِل گیٹس کو خط، سینیٹر رحمان ملک کا بِل گیٹس سے جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ پر کورونا وائرس پر تحقیقاتی کمیشن بنانے پر زور دینے کا مطالبہ، بِل گیٹس اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے کورونا وائرس پر تحقیقاتی کمیشن بنوائے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ تحقیقاتی کمیشن معلوم کرے کہ کورونا وائرس قدرتی ہے یا بطور حیاتیاتی ہتھیار تیار کیا گیا ہے۔ بِل گیٹس نے 2015 سے کئی مواقع پر موجودہ وبائی مرض کورونا وائرس کی پیشنگوئیاں کئے تھے۔
بِل گیٹس نے بارہا حیاتیاتی دھشتگردی اور ہتھیار کے استعمال کی خدشات کا اظہار کیا تھا، بِل گیٹس نے کہا تھا کہ حیاتیاتی دھشتگردی سے چھ ماہ کے اندر لاکھوں لوگ ہلاک ہوسکتے ہیں. بِل گیٹس نے واضح کہا تھا کہ آنے والے وقت میں کروڑ سے زیادہ افراد کی ہلاکت جنگ کے بجائے وائرس سے ہوگی، بدقسمتی سے بین الاقوامی برادری و تنظیموں نے بل گیٹس کے حیاتیاتی دھشتگردی کے متعلق خدشات پر توجہ نہیں دی، دہشت گرد گروہ یا کوئی ریاست جینیٹک انجنیئرنگ کے ذریعے وائرسوں کو بطور دھشتگردی ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں۔ کورونا وائرس کوویڈ ۔19 کے متعلق مختلف دعوے ، قیاس آرائیاں ، متنازع نظریات جنم لے چکے ہیں۔ دنیا بھر میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے کہ کورونا وائرس کہیں بطور دھشتگردی ہتھیار تیار تو نہیں کیا گیا ہے۔ امید ہے بل گیٹس اپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کوویڈ۔19 پر تحقیقاتی کمیشن بنانے میں کامیاب ہونگے۔ کوویڈ ۔18 کی تحقیقیات سے حیاتیاتی ہتھیار و دھشتگردی کے متعلق خدشات کا خاتمہ ہو جائیگا۔ وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ الزام تراشی کی سیاست بند کا خاتمہ کرے۔

خط میں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ وقت الزام تراشی کا نہیں بلکہ قومی یکجہتی کا ہے تاکہ ملک سے وبا کا خاتمہ ہو۔ اگر الزام تراشی کی سیاست سے باز نہیں آرہے تو مجھ سے زیادہ گولے کسی کے پاس نہیں۔ ہمیں اپنے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام تراشی سے منع کیا ہے، فیصل کریم کنڈی ہم نہیں چاہتے کہ اس مشکل وقت میں ہم ایکدوسرے پر الزام تراشی کرتے رہے۔ اگلے ہفتے ہزاروں پاکستانی افغانستان سے پاکستان داخل ہونگے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ جو افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو سب کے ٹیسٹ ہو۔ سینیٹر رحمان ملک کی خدمات بہت زیادہ اور قابل تعریف ہیں۔ اگلے چند دنوں میں سینیٹر رحمان ملک کی کورونا پر کتاب ا رہی ہے جو بڑی کاوش ہے۔