لاک ڈاؤن کے دوران لانڈہی خواجہ اجمیری کالونی کے نوجوانوں نے سفید پوش کرایہ داروں اور روزمرہ دیہاڑی داروں میں راشن تقسیم کیا

 
0
417

کراچی اپریل 15 (ٹی این ایس): علاقہ معززین اور بزرگوں کی جانب سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لانڈہی خواجہ اجمیری کالونی میں صحافی ندیم اسلم پاک مسلم الائنس (دیوان) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد جہانگیر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے محمد علی شمس معروف نجی کمپنی کا سینیئر آڈیٹر ابراہیم احمد کی جانب سے لانڈہی کے علاقے میں مقیم سفید پوش کرایہ داروں اور روزمرہ کی دیہاڑی دار مزدور جو کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران کمپنیاں بند ہونے اور دیہاڑی پر کام کرنے والے مزدوروں کا کام نہ ہونے پر سفید پوش عوام جنہیں کسی بھی حکومتی نمائندے کی جانب سے نہ تو کوئی راشن ملا اور نہ ہی کوئی مالی امداد سفید پوش طبقہ فاقہ کشی پر مجبور تھا چار نوجوان دوستوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 150 گھروں خاندانوں میں راشن تقسیم کیا پاک مسلم الائنس (دیوان) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد جہانگیر نے چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان کا شکریہ ادا کیا کہ لاک ڈاؤن کے اس مشکل وقت میں لانڈہی کے سفید پوش 28 خاندانوں کےلئے راشن پہنچایا نوجوانوں کی اس کاوش پر علاقہ معززین شمس الحق دیوان روح الامین ابوالقاسم افضال میتا سعید احمد فاروق اور دیگر نے حوصلہ افزائی کی اور اس قسم کے نیک کام کرنے کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔