سندھ حکومت نے محکمہ اطلاعات سند ھ کے مختلف افسران کے تبادلے وتقرریوں کے احکامات جاری کردیئے

 
0
1364

کراچی جولائی21 (ٹی این ایس) سندھ حکومت نے محکمہ اطلاعات سند ھ کے مختلف افسران کے تبادلے وتقرریوں کے احکامات جاری کردیئے۔ سروسز ،جنرل ایڈ منسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں ڈائریکٹر ز کے تبادلے کردیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر زاہد مصطفےٰ میمن کا تبادلہ کرکے ڈویژنل ڈائریکٹرمیر پور خاص کی خالی جگہ پر تعینات کردیا گیا جبکہ ڈائریکٹرپریس انفارمیشن کراچی زینت جہاں کو ہیڈ کوارٹر کراچی سے ڈویژنل ڈائریکٹرسکھر تعینات کردیا گیاہے۔ڈائریکٹر پبلیکیشن مہناز فاطمہ کاتبادلہ کرکے ڈائریکٹر پریس انفارمیشن کراچی تعینات کردیا گیا جبکہ ڈائریکٹر اشتہارات یاسمین میمن کاتبادلہ کرکے ڈائریکٹر پبلیکیشن تعینات کردیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس سیدذوالفقار علی شاہ کاتبادلہ کرکے ڈائریکٹر اشتہارات مقرر جبکہ حال ہی میں ترقی پانے والے معیز الدین پیرزادہ کو ڈائریکٹر اشتہارات سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹ ،مقرر کردیا گیا۔علاوہ ازیں سلیم احمد قریشی جوکہ ڈائریکٹر انفامیشن الیکٹرونک میڈیا تعینات تھے ان کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ریفرنس ثناء اللہ راجڑ کی جگہ تعینات کردیا گیا جبکہ ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ریفرنس ثناء اللہ راجڑ کا تبادلہ کر کے ڈائریکٹر الیکٹرونک میڈیا تعینات کردیا گیا ۔