آصف زرداری سمجھدار آدمی ہیں، مگر وہ کہاں چلے گئے ہیں؟ شیخ رشید احمد نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

 
0
375

اسلام آباد اپریل 25 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینیوں کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر لی گئی تھیں اور لاک ڈاوَن کی وجہ سے ٹرینیں چلانے کا فیصلہ 10 مئی کو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چمن میں ٹرین پہنچ چکی ہے اور میرا انتظار کر رہی ہے۔ لاک ڈاوَن کھلا تو 24 گھنٹوں کے اندر ٹرینیں چلا دیں گے۔تھر مل گیٹ ہم نے تمام ریلوے اسٹیشنز پر لگا دیے تھے جو 50 فٹ کے فاصلے پر کام کریں گے۔

شہباز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جو سوچ کے آئے تھے اس کا سیاسی جنازہ نکل گیا اور اب شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے، ان کا بچنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور بھتیجی کی آپس میں نہیں بن رہی کیونکہ شہباز شریف کی بھتیجی کہتی ہیں کہ پارٹی صدر شاہد خاقان عباسی کو بنا دیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ آصف علی زرداری سمجھدارآدمی ہیں اور یقین جانیں آصف زرداری کے 40 فیصد معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں اور وہ گھونسلے میں چلے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز پر بہت لوگ باتیں کر رہے ہیں۔ 6 ہزار ارب روپے کی کرپشن کا معاملہ ہے اور کرپشن کے معاملے پر وزیر اعظم خاموش نہیں رہیں گے۔