عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم روکنے کے بھارت پر دباؤ ڈالے ٗپاکستان کا مطالبہ

 
0
2187

اسلام آبادجولائی21(ٹی این ایس) پاکستان نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم روکنے کے بھارت پر دباؤ ڈالے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنا مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔کشمیریوں کے مطابق قابض بھارتی افواج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس کے جواب میں ان پر پتھراؤ کیا گیا لیکن کوئی بھی پتھر فوجیوں کو نہیں لگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن کشمیری مظاہرین پر بھارتی فورسز کے حالیہ وحشیانہ تشدد کی مذمت کرتا ہے جس کی وجہ سے تنویر احمد نامی کشمیری شہری شہید اور دو زخمی ہوئے