رائیونڈ 08 جون 2020 (ٹی این ایس): پولیس کا نجی فارم ہاؤس پر چھاپہ‘ شراب وشباب کی محفل الٹ دی‘ درجنوں افراد گرفتار‘ مقدمہ درج‘ منچلوں اور تتلیوں کو بچانے کے لئے بااثر افراد سرگرم‘ تھانے میں سفارشیوں کا تانتا‘ ٹیلی فون کالوں کی بھر مار تفصیلات کے مطابق پولیس نے کوٹ لکھپت روڈ پر واقع نجی فارم ہاؤس پر منعقدہ پرائیویٹ پروگرام پر چھاپہ مار کر شراب وشباب کی جاری محفل الٹ دی‘ محفل میں شریک افراد کی پولیس سے جان بچانے کے لئے دوڑیں بھی کام نہ آسکیں‘ خواتین ومرد وں سمیت56افراد گرفتار‘ محفل پر چھاپہ کے دوران بڑی مقدار میں شراب‘ شیشہ وحقہ برآمد‘ پولیس نے منچلوں اور تتلیوں کو تھانے منتقل کردیا‘ نجی فارم ہاؤس پر چھاپے میں درجنوں مرد وخواتین کی گرفتاری کے بعد ان کو بچانے کے لئے بااثر افراد سرگرم ہوگئے تھانے میں سفارشیوں کا تانتا‘ ٹیلی فون کالوں کی بھر مار ہوگئی‘ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی-